مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کہوٹہ ميں باراتيوں سے بھري ايک بس کھائي ميں گرگئي جس کے نتيجے ميں23افرادہلاک اور70 زخمي ہوگئےہیں امدادی ذرائع کے مطابق بارات چکوال سے آئي تھي اور حادثہ اس وقت پيش آيا جب بارات واپس جارہي تھي.حادثہ کہوٹہ سے25کلو ميٹر دور نرڑ کے مقام پرپيش آيا.حادثے کے بعد روشني کي کمي کے باعث امدادي کارروئيوں ميں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .حادثے ميں زخمي ہونے والے70 مسافروں کو اسپتال منتقل کرديا گيا ہے جہاں ايمرجنسي نافذ کردي گئي ہے.بس ميں100 سے زائد مسافر سوار تھے.ہلاک ہونے والوں ميں عورتيں اور بچے بھي شامل ہيں۔
مہر نیوز/4 جون /2012 ء: پاکستان کے علاقہ کہوٹہ ميں باراتيوں سے بھري ايک بس کھائي ميں گرگئي جس کے نتيجے ميں23افرادہلاک اور70 زخمي ہوگئےہیں۔
News ID 1618269
آپ کا تبصرہ